ایٹمی ہتھیاروں پر اخراجات میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

جینوا (ڈیلی اردو) جب پوری دنیا کورونا وائرس سے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ایٹمی طاقتوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر اخراجات میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافہ کر دیا۔

نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی اے این نے دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح 9 ممالک کے اخراجات کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔

اب جبکہ اسپتالوں میں کورونا وائرس مریضوں کے لئے بستر کم پڑگئے۔ ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کو مسلسل کام کر نا پڑ رہا ہے اور میڈیکل سپلائز کی شدید قلت ہو گئی ہے ایسے میں ان 9 ایٹمی ممالک کے پاس ہلاکت خیز ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے 72 ارب ڈالرز موجود ہیں۔

ان ممالک میں امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، اسرائیل، پاکستان، بھارت اور شمالی کوریا شامل ہیں جنہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کی خریداری پر گزشتہ سال تک ایک لاکھ 37 ہزار ڈالرز فی منٹ خرچ کئے۔

ایٹمی ہتھیار بنانے والی 11 مغربی سمیت 20 کمپنیوں نے اربوں ڈالرز کا منافع کمایا۔

بتایا جا تا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر چین کے اخراجات کا حجم دس ارب اور روس کا آٹھ ارب ڈالرز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں