میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، بودھ راہنما، 2 سینئر فوجی افسران سمیت 12 افراد ہلاک

نیپی دیا (ڈیلی اردو) میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک بودھ راہنما، دو سینئر فوجی افسران سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوجی ترجمان اور ریاستی انتظامی کونسل کی اطلاعاتی ٹیم کے میجر جنرل زا من تون نے بتایا ایک فوجی طیارہ، جس میں 14 افراد سوار تھے، دارالحکومتی شہر نی پی ٹا سے پائین او لوین جارہا تھا، جب مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب مندا لے کے علاقے پائین او لوین میں گر کر تباہ ہوگیا۔فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارے حادثے میں ایک بودھ راہنما، دو سینئر فوجی افسران اور 6 فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے، جو ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جار ہے تھے۔ تاہم پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں