پشاور: سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سات عدد میزائل برآمد

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور اور خیبر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سات عدد سمال سائز کے میزائل برآمد کرلیے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود اور ریگی ٹاؤن کے بارڈر پر دہشت گردی کے غرض سے بڑھا اسلحہ چھپایا گیا ہے جو کسی بھی وقت دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کو مصدقہ جان کر سی ٹی ڈی اور مقامی ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا جہاں پر کھدائی کرکے ایک جگہ سے سات عدد سمال مزائل برآمد کئے گئے ہیں، جسکو تھانہ جمرود منتقل کر دیا گیا، جسکی تفتیش جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں