پاکستان اور اٹلی کی مشترکہ بحری مشقیں

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا، بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں بحریہ اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا، بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں