افغانستان میں تشدد مزید لوگوں کو بے گھر کر سکتا ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے تشدد کی وجہ سے مزید لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ اس ممکنہ پیش رفت کے مد نظر خصوصی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے تاکہ حالات قابو سے باہر نہ ہوں۔

افغانستان میں بے گھر افراد کی تعداد چار اعشاریہ آٹھ ملین ہے جبکہ ڈھائی ملین افغان ملک بدر ہونے پر بھی مجبور ہوئے ہیں۔

طے شدہ پروگرام کے تحت گیارہ ستمبر تک افغانستان سے تمام تر غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں