لیبیا کے ساحل سے گزشتہ ہفتے 2 ہزار 83 غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا گیا، آئی او ایم

ٹریپولی (ڈیلی اردو/شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 2 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا اور انہیں واپس لیبیا پہنچایا گیا۔

بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن نے کہا کہ 6 سے 12 جون کے عرصہ کے دوران سمندر میں 2 ہزار 83 تارکین وطن کو بچایا گیا یا روکا اور انہیں واپس لیبیا بھیجا گیا۔

بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن کے مطابق 2021 میں اب تک وسطی بحیرہ روم کے راستے میں لیبیا کے ساحل پر خواتین اور بچوں سمیت کل 12 ہزار 794 غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا گیا جبکہ 190 ہلاک اور 487 لاپتہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں