کوئٹہ: بلوچ لبریشن آرمی کے چار دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

‏کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی نے مارواڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کا آغاز کیا تو ایک کمپاونڈ میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے یہ کمپاونڈ بی ایل اے کے زیر استعمال تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں