بلوچستان: مستونگ میں سکول وین پر فائرنگ، 4 خواتین اساتذہ زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ لوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول کی چار خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواتین اساتذہ کی سکول وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں۔

لیویز فورس کے مطابق زخمیوں کی شناخت شائستہ زوجہ محمد اعظم بنگش، شاہدہ بنت عبدالنبی رئیسانی، سعدیہ زوجہ علی اکبر بنگلزھی اور شکیلہ زوجہ شاہ محمد ترین کے نام سے کی گئی۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین اساتذہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پڑنگ آباد کے علاقے میں پیش آیا، واقعے کے بعد لیویزحکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔

یاد رہے گذشتہ بھی مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جمیل احمد شدید زخمی ہوگیا تھا، فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں