سری لنکا نے ملک گیر سفری پابندی عارضی طور پر اٹھا لی

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا نے عوام کو ضروری کاموں کی اجازت دیتے ہوئے ملک بھر میں مئی سے عائد کردہ سفری پابندیوں کو عارضی طور پر ختم کردیا ہے۔

آرمی کمانڈر اور کوویڈ-19 وبا کی روک تھام کے قومی آپریشنز مرکز کے سربراہ جنرل شیوندرا سلوا نے شِنہوا کو بتایا کہ عوام کو ضروری کاموں کے لئے گھروں سے باہر جانے کی اجازت دینے کے لئے ملک بھر میں سفری پابندی پیر کے روز سے تین دن کے لئے ختم کردی گئی ہے۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ہر گھر سے صرف دو افراد کو ضروری کاموں کے لئے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی جبکہ نجی اور سرکاری کمپنیاں کم سے کم عملے کے ساتھ کام کرسکیں گی۔

عوام سے بدھ کی رات تک ملک گیر سفری پابندیاں دوبارہ عائد ہونے تک ذمہ دارانہ رویے کا مطالبہ کرتے ہوئے سلوا نے کہا کہ ملک میں کوویڈ-19 کے کیسز اور اموات کی تعداد مسلسل بہت زیادہ رپورٹ ہورہی ہے۔

اتوار کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایات کے مطابق، ملک میں سپر مارکیٹیں ایک وقت میں 25 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرسکتی ہیں جب کہ اشیائے ضروریہ کے اسٹورز میں ایک وقت میں تین افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں