افغانستان: سرکاری فورسز کا صوبہ تخار کے 2 اضلاع پر دوبارہ قبضہ

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کی سرکاری افواج نے رات گئے کی جانیوالی جوابی کارروائی کے دوران شمالی صوبہ تخار کے 2 اضلاع پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

شمالی علاقے میں فوج کے ترجمان عبدالہادی نذری نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پیر کے اوائل میں خواجہ غار اور بنگی اضلاع میں جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور باغیوں کو بھاگنے پر مجبور کرتے ہوئے ان اضلاع کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر عہدیدار نے بتایا کہ دونوں اضلاع کا کنٹرول سرکاری افواج کے پاس ہے۔

طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی صوبہ تخار کے متعدد اضلاع کو زیر کرلیا ہے اور وہ تخار کے صوبائی دارالحکومت طالقان شہر کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔

عسکریت پسند گروہ نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں