ترک پولیس کی کارروائی، داعش کے 32 مشتبہ افراد گرفتار

استنبول (ڈیلی اردو/شِنہوا) ترک پولیس نے دولت اسلامیہ (داعش) کے ساتھ مبینہ روابط رکھنے پر 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بدھ کے روز بتایا کہ متنازعہ علاقوں میں گروہ کے ممبران سے مبینہ روابط رکھنے والے افراد کو پکڑنے کیلئے ملک بھر میں 39 مقامات پر بیک وقت کارروائیاں کی گئیں۔

ایجنسی کے مطابق سپیشل آپریشن فورسز کی مدد سے کی جانیوالی کارروائیاں بنیادی طور پر استنبول ،مغربی صوبہ آیدین اور وسطی اناطولین صوبہ سیواس کے علاقوں میں کی گئیں۔

داعش کو 2015 کے بعد سے ترکی میں جان لیوا حملوں کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں