ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 کمانڈر ہلاک

ٹانک (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی اہم اور کامیاب کارروائی، دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار کمانڈر مارے گئے جبکہ متعدد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ایک کامیاب آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 4 کمانڈر ظاہر شاہ عرف درویش، کمانڈر زاہد بیٹنی، کمانڈر شاہد اور کمانڈر زید مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ ڈویژن کے ضلع ٹانک میں یہ دہشت گردوں کے خلاف اہم کاروائی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل بھی دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصروں کیخلاف بڑی اہم کارروائیاں کی ہیں

جبکہ ڈیرہ ڈویژن میں کافی عرصہ سے دہشتگردی نے سر اٹھایا ہوا تھا۔ جس پر پاک فوج نے کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی دہشتگروں کی جانب سے تحصیل کلاچی کے علاقہ منڈی روڈ پر بارودی مواد کا زوردار دھماکہ کیا گیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اسی طرح گزشتہ دن ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ٹی ایم اے کے دو اہلکاروں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے

ان واقعات کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا مسلسل آپریشن شروع تھا جس کی بڑی کامیابی ٹانک میں چار کمانڈر ظاہر شاہ عرف درویش، کمانڈر زاہد بیٹنی، کمانڈر شاہد اور زید مارے گئے اور سیکورٹی فورسز کے مسلسل آپریشز کی کاوشیں رنگ لے آر ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں