یمن: امریکا کا القاعدہ کے سربراہ خالد باطرفی کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

صنعا (ڈیلی اردو) امریکا نے یمن میں القاعدہ کے سربراہ خالد باطرفی کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے مالی انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ نے انعامات برائے انصاف پروگرام کے تحت اس انعام کا اعلان کیا۔ اس امریکی پروگرام کے ٹویٹر اکائونٹ سے کہا گیا کہ خالد باطرفی اور اس کے پیروکار یمن میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی راہ پر چل رہے ہیں۔

یمن میں اب اور آئندہ بھی القاعدہ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اس حوالے سے رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبر بھی شیئر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں