افغانستان: قندوز میں جھڑپوں کے دوران 24 طالبان ہلاک

قندوز (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے دارالحکومت قندوز شہر میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 24 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان کی سپیشل آپریشن فورسز سے وابستہ خالد امیری نے ہفتہ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ افغان سپیشل آپریشن فورسز نے دارالحکومت کابل سے 250 کلومیٹر شمال میں واقع شہر کی آبادیوں سہ درک، عنایت اور زاخیل میں رات کے وقت چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک اور 10 دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران قندوز شہر میں اکا دُکا جھڑپیں جاری ہیں کیونکہ طالبان دہشت گرد شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو دہشت گردوں سے پاک کرنے تک رات کے وقت چھاپہ مار کارروائیوں سمیت کلین اپ آپریشنز جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے رہائشی گھروں کو مورچوں کے طور پر استعمال کرنے کے باعث کارروائیوں میں سست روی آ گئی ہے، مزید بتایا کہ لڑائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

فوج کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ جمعہ کے روز رات گئے قندوز شہر میں متعدد مقامات پر افغان قومی فوج کے دستوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 8 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری فوج سے لڑنے والے دہشت گردوں نے ابھی تک ان واقعات کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں