کراچی: سندھ اسمبلی نے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شور شرابے کے دوران صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور مکیش چاولہ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل دوبارہ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل منظور کرکے گورنر کو بھیجا گیا ،گورنر نے بل پر غیرضروری اعتراضات لگا کر واپس کردیا تھا، بل کو منظوری کے لیے آج دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہیں چاہتی کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا کا گلا گھوٹنا چاہتی ہے، یہ لوگ پریس اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے بل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں