سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے نسلی برادریوں کیلئے نئی وزارت قائم کر دی

ولنگٹن (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ نے نسلی برادریوں کے سابقہ دفتر کی حیثیت کو بہتر بناتے ہوئے ایک نئی وزارت قائم کر دی ہے، یہ اقدام 2019 میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر 15 مارچ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد نسلی امور کو مستحکم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

تنوع، جامعیت اور نسلی برادریوں کی وزیر پریانکا رادھا کرشنا نے جمعرات کے روز افتتاحی تقریب کے دوران بتایا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ نیوزی لینڈ میں ایک ایسی وزارت قائم کی گئی ہے اور چیف ایگزیکٹو نے اپنی مکمل توجہ ان نسلی برادریوں کی حالت کو بہتر بنانے پر مرکوز کی ہوئی ہے جو ہماری آبادی کے تقریباً 20 فیصد حصہ پر مشتمل ہے۔

رادھا کرشنا نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ نیوزی لینڈ ایسی جگہ ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ محسوس کرے، اسے اہمیت دی جائے، اس کی بات سنی جائے اور اس سے اپنے تعلق کا احساس رکھتا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں