پوپ فرانس کا ویٹی کن کے کارڈینل سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ چلانے کا حکم

ویٹی کن سٹی (ڈیلی اردو) مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسسز نے کرپشن میں ملوث کارڈینل سمیت 10 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسیحی برادری کے مقدس شہر ویٹی کن سٹی میں مالیاتی جرائم میں ملوث ہونے والے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ملزمان میں ویٹی کن کے کارڈینل سمیت 10 افراد شریک ہیں۔

چرچ قوانین کے تحت پوپ فرانسسز نے ذاتی طور پر ملزمان کے خلاف فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ویٹی کن کے جج نے ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم صادر کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمے کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اطالوی کارڈینل سمیت 10 افراد پر غبن، منی لانڈرنگ، فراڈ، بھتہ خوری اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے لندن میں عالیشان عمارت بھی خریدی گئی تھی، جسے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی چار کمپنیوں کو شامل تحقیق کیا گیا ہے، جس میں سے دو سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے جب کہ ایک امریکا اور سولوینا میں واقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں