افغان طالبان کا 200 سے زائد اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ

کابل (بیورو رپورٹ) افغان طالبان نے افغانستان کے 200 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے 2 ماہ میں 94 اضلاع کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ 61 اضلاع پر پہلے سے طالبان کا کنٹرول تھا۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور کابل انتظامیہ نے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں،اس وقت طالبان کا افغانستان کے 80 فیصد علاقے پر کنٹرول ہے۔

کابل مغربی سیکیورٹی حکام نے طالبان کے بارے میں بتایا کہ باغی فوج (طالبان) نے 100 سے زائد اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ انہیں 34 صوبوں میں 200 سے زائد اضلاع کا کنٹرول حاصل ہے۔

طالبان کی پیش قدمی کے بعد ایک ہزار سے زائد افغان سیکیورٹی اہلکار شمالی سرحد پر تاجکستان میں داخل ہوگئے جبکہ درجنوں اہلکاروں کو طالبان نے پکڑ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں