قندوز میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 36 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے صدر مقام مورچہ بند شہر قندوز میں 36 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔

ملک کی وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) اور افغان اسپیشل آپریشن فورسز نے پیر کے روز سا ہدارک اور ساحصد فامیلی علاقوں میں طالبان کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا، جس سے طالبان کی جانب مذکورہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ مزید کہا گیا کہ طالبان دہشت گردوں کے اسلحے اور گولہ بارود کی ایک بڑی مقدار کو بھی تباہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں