مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کچہری خودکش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کچہری خودکش حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو محب بانڈہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مردان کچہری خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم دہشت گرد تلاوت عرف خُلا کلے کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد تلاوت عرف خُلا  باجوڑ کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی غرض سے محب بانڈہ میں موجود تھا۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی مردان کچہری خودکش دھماکے میں مطلوب چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کرچکی ہے جب کہ 2016 میں ہونے والے اس دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے میں 3 پولیس اہلکار اور 47 شہری زخمی ہوئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں