افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا 267 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران 267 کے قریب طالبان جنگجووں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1414819563225636864?s=19

افغان میڈیا کے مطابق تخار صوبے میں افغان ملیشیا اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران سابق مجاہد کمانڈر اور ملیشا کے جنرل گل آغا مارے گئے۔دوسری جانب نمروز صوبے کے شہر دل آرام میں کار بم دھماکے میں افغان فورسز کے 15 سے زائد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1414941222351822863?s=19

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان طالبان کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ وہ ملک کے 85 فیصد علاقے پر قبضہ حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے قبل طالبان نے تاجکستان کی سرحد کے قریب بدخشاں صوبے کے 6 اضلاع پر قبضے کا دعوی کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 1000 سے زیادہ افغان سرکاری فوجی فرار ہو کر سرحد پار تاجکستان میں داخل ہو گئے تھے جب کہ ایک ہزار سے زائد افغان شہری بھی تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں