برطانوی پولیس نے 18 کروڑ پاؤنڈ مالیت کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران تقریباً 18 کروڑ پاؤنڈ (لگ بھگ 24 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی ریکارڈ کرپٹو کرنسی ضبط کی ہے۔

منگل کو جاری پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی اب تک ضبط ہونے والی دنیا بھر میں یہ سب سے بڑی رقم ہے جو جون میں ضبط ہونے والی 11 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ (لگ بھگ 15 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی کرپٹو کرنسی سے زیادہ ہے

پولیس نے بتایا کہ جون میں منی لانڈرنگ کے شبہ میں گرفتار ایک 39 سالہ خاتون جو اس وقت ضمانت پر ہیں سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں