مہمند میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد و اسلحہ برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں پولیس نے سیکورٹی فورسز اور اہم تنصیبات پر حملوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد و اسلحہ برآمد کرلیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لکڑو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے مہمند میں سیکورٹی فورسز اور اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس مقصد کیلئے مہمند کے علاقے گندھار میں بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد و اسلحہ زخیرہ کر رکھا ہے جس پر گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 راکٹ لانچر، 6 عدد لانچر گولے، تین عدد ٹائم بم، مارٹر گولے، دھماکا خیز مواد، گولیاں اور فیوز برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں