کرم کے علاقے غور غوری میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے وسطی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم علاقہ غور غوری میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ آپریشن میں پاک فوج، فرنٹیئر کور اور پولیس نے حصہ لیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گرشتہ روز آپریشن میں پانچ مزدوروں کو بازیاب کروا لیا گیا تھا جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ علاقے میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ مزدورں کی بازیابی سے قبل 13 جولائی کو ان مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے ایک ابتدائی آپریشن میں شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے کیپٹن باسط اور ایک سپاہی بلال ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کے ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا تھا کہ یہ آپریشن خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے کرم میں خوائداد خیل کے مقام پر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں