سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی عراق دھماکے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عراق کے صدر سٹی میں ہونے والے خوفناک بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر سٹی بازار میں ہونے والے اس بم حملے میں 35 سے زائد عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری بیان میں گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور عراقی عوام سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی کے تہوار سے قبل ہونے والا یہ مہلک حملہ ہم سب کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کسی رشتے کا امتیاز نہیں کرتی۔

بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اس جرم کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں