ایران میں پانی کی قلت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں پانی کی دستیابی کی قلت کیخلاف مسلسل چوتھے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ اس دوران مقامی میڈیا نے اتوار کی شام بتایا کہ ملک کے جنوب مغربی حصے میں واقع شہر الخفاجیہ میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی گئی۔ اس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق الخفاجیہ اور اس کے نواحی علاقوں میں انٹرنیٹ منقطع ہو گیا ہے۔

اسی طرح ایرانی حکام نے الاہواز کے جنوب مشرق میں المحمرہ شہر میں گرفتاریاں انجام دیں۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپوں میں الخفاجیہ میں مظاہرین پر فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

ایران میں عرب اکثریتی آبادی والے شہروں میں گذشتہ تین روز سے احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ ان شہروں میں الاہواز، الخفاجیہ، الفلاحیہ، السوس، شوور، الحمیدیہ، الحویزہ اور المحمرہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایام کے دوران میں ملک کے جنوب مغرب میں خوزستان صوبے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ یہ احتجاج پانی کی عدم دستیابی، خوزستان صوبے میں پانی کی منتقلی کے منصوبوں اور صوبے کی آبادی کو جبری ہجرت پر مجبور کیے جانے کے خلاف سامنے آیا۔

یاد دہے کہ ایرانی حکام عموما مظاہرین کی ہلاکت کو “مشتبہ عناصر” اور “انقلاب کے دشمنوں” سے منسوب کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں