اسرائیلی فوج کا لبنان سے راکٹ حملے کا دعویٰ

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے اندر سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے ہیں۔

دوسری طرف آج منگل کو لبنان سے فائر کیے گئے دو راکٹوں نے شمالی اسرائیل میں سائرن کو متحرک کردیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان سے داغے گئے دو راکٹوں میں سے ایک کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا جب کہ دوسرا ایک ویران علاقے میں گرا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہم تمام محاذوں پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویخائی ادرعی نے لبنانی حدود میں فوج کے ایک ڈرون کے گرانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ڈرون معمول کی کارروائی کے دوران گر کر تباہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ “تکنیکی خرابی” کے نتیجے میں ہوا ہے۔

ادرعی نے مزید کہا کہ گرنے والے ڈرون سے معلومات افشا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں