پنجاب میں 85 کالعدم تنظیموں اور ذیلی اداروں پر کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد

پنجاب میں 85 کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے علاوہ اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرایا ہے۔

اشتہار میں شہریوں سے کہاگیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کوکسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے، قربانی کی کھالیں احتیاط سے عطیہ کریں اور اپنی زکوۃٰ، خیرات، عطیات اور قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں۔

اشتہار میں 85 کالعدم تنظیموں اوران کے ذیلی اداروں کے نام دینے کے ساتھ ان تنظیموں کی طرف سے کھالیں جمع کرنے کی اطلاع دینے کیلئے ٹال فری نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں