اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقادم قتل، ملزم گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ قتل کی واردات سیکٹر ایف سیون/فور میں ایک گھر میں ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کی شناخت نور مقادم کے نام سے ہوئی جو شوکت مقادم کی بیٹی تھیں اور ان کی عمر 27 برس تھی۔

پولیس نے کہا کہ لڑکی پر فائرنگ کے بعد تیز دھار آلے سے بھی وار کیا گیا، جبکہ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر لڑکی کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ قاتل ظاہر جعفر ملک کے معروف تاجر کے بیٹا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گذشتہ روز قتل ہونے والی 27 سالہ نور مقدم کے کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عدالت سے سات روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی تاہم ڈیوٹی مجسٹریٹ نے دو روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں