دہشتگردی کا خطرہ: پارا چنار میں پاک آرمی نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے شہر پاراچنار میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پاکستان آرمی نے کنٹرول روم قائم کرلیا ہے، ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے بروقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاک آرمی دہشت گردی کے واقعات کے بعد عوامی مطالبات پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار کا دورہ کرکے شہر کی سکیورٹی پاک آرمی کے حوالے کی تھی تب سے نہ صرف پاک آرمی نہ صرف سکیورٹی خدمات انجام دے رہی ہے بلکہ ترقیاتی کاموں کے زریعے بھی بہت سے عوامی مسائل حل کر لئے ہیں اب شہر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور دیگر ضروریات کے لئے مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اب کنٹرول روم سے ہر وقت پاراچنار میں کام کرنے والے سیکورٹی اداروں سے رابطہ قائم رہیگا۔

عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں کنٹرول روم کے 0926310397 نمبر سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں