پشاور: خیبر کے علاقے ملاگوری سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں آپریشن کے دوران تین خطرناک دہشت گردوں گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر قبائلی ضلع خیبر کے علاقے میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے تین دہشتگردوں عطا اللہ، محمد یوسف اور یار محمد کی نشاندہی پر قبائلی ضلع خیبر کے علاقے اذان بمقام بکرہ نزد پہاڑی علاقہ اذان ملاگوری سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اس اسلحے میں چار عدد آر پی جے سیون گولے، پانچ عدد آر پی جے فیوز اور تین عدد ہینڈ گرینڈز اور دیگر سامان برآمد کرلئے جو بم ڈسپوزل یونٹ عملہ نے ناکارہ بنا دئیے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی یہ کارروائی 2 دن قبل گرفتار کئے گئے کالعدم داعش کے تین دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔ حکام کے مطابق ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں