کابل: افغان فضائیہ کے حملوں میں 80 طالبان ہلاک، 98 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے 6 صوبوں میں افغان فضائیہ (اے اے ایف) کے حملوں میں دو پاکستانیوں سمیت 80 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 98 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ملک کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کے مضافاتی دیہات مرغاب اور حسن تابین میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں 19 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے مضافاتی علاقوں میں افغان فضائیہ کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے دوران 14 طالبان ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں سے 2 پاکستانی دہشت گرد تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی 3 گاڑیاں، 6 موٹرسائیکلیں، 2 زیر زمین پناہ گاہیں اور اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہرات کے شہر کروخ کے مضافاتی علاقوں میں افغان فضائیہ کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے دوران طالبان کے دو کمانڈروں اور شیڈو گورنر ملا حیلم سمیت 20 دہشت گرد ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشت گردوں کی 5 گاڑیاں، 25 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق نیمروز اور قندہار میں افغان فضائیہ کے حملوں میں 11 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

بلخ صوبے میں بھی 15 طالبان ہلاک اور 15 ززخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں