طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو افغانستان مسترد ریاست بن جائے گا، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو افغانستان مسترد ریاست بن جائے گا کوئی بھی ملک اسے قبول نہیں کرے گا۔ طالبان کا نوے فیصد ملک پر قبضے کا دعویٰ جھوٹ ہے اسے افغان حکومت بھی مسترد کر چکی ہے۔

ٹی وی انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اگر طالبان نے افغانستان زبردستی کنٹرول کیا تو امریکا سمیت بین الاقوامی امداد نہیں ملے گی۔

بلنکن نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہوگی اگر طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کا چالیس سال سے تنازع حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ کابل کے فوجی حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

ایک سوال پر بلنکن نے کہا کہ اتحادی فوج کی مدد کرنے والے ترجمانوں کو نہیں چھوڑا جائے گا انہیں خصوصی طور پر امریکا لے جایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں