پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کی گاڑی پر فائرنگ، جسٹس اور ڈرائیور زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب اور اُن کا ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گاڑی پرپستول اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی ۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا کہنا ہے کہ جسٹس ایوب کے بازو پر گولی لگی ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس کو حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا کہا ہے، جلد تفتیش کر کے آگاہ کیا جائے۔

خیبر پختونخوا بارکونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال کااعلان کردیا۔ وکیل عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جسٹس طاہر ایوب کی گاڑی پر کئی فائر کئے ، فائرنگ کی جگہ سے کلاشنکوف اورنائن ایم ایم کے خول ملے ہیں، جسٹس ایوب کو دو گولیاں لگیں۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں