ایران: قطری وزیر خارجہ کی نومنتخب صدر ابراہیم ریئسی سے اہم ملاقات

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے مہمان قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران مختلف امور پر تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے پیر کے روز ملاقات کی تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ گزشتہ روز دارالحکومت تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے ایران اور قطر کے تعلقات اور انتہائی دباؤ والے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے واشنگٹن کا دورہ کرنے کے کچھ دن بعد ہی تہران کا دورہ کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا ہے کہ قطری وزیر خارجہ نے گزشتہ روز ہی ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم ریئسی سے بھی ملاقات کی ہے۔

ارنا نے ابراہیم ریئسی کا بیان نقل کرتے ہوئے بتایا کہ ایران قطر کے ساتھ اپنے تعلقات میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے اور آئندہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیح اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں