شام کے علاقے دیر الزور میں اتحادی افواج کا آپریشن، داعش کے دو کمانڈر گرفتار

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں بین الاقوامی اتحاد کی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک کمانڈر اور ایک سابق ذمے دار کو گرفتار کر لیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب دیر الزور کے دیہی علاقے میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران فوجی اہل کاروں کو فضائی راستے سے مذکورہ علاقے میں اتارا گیا۔

کارروائی میں 8 ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ ان میں فوجیوں کو لے جانے والا بڑا ہیلی کاپٹر بھی شامل تھا۔ اتحادی افواج کے عناصر نے اس گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جہاں یہ افراد روپوش تھے۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق یہ آپریشن سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) یا زمینی افواج کی شرکت کے بغیر کیا گیا۔

اس سے قبل اتحادی افواج نے یکم جولائی کو الحسکہ صوبے کے مشرقی دیہی علاقے میں خربہ جاموس گاؤں کے اندر سیکورٹی آپریشن کیا تھا۔ اس کارروائی میں ایس ڈی ایف شریک تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں