شمالی وزیرستان میں فائرنگ، دو قبائلی رہنما ہلاک

میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قطائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز میران شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی رہنما ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملک رحمن اور ملک خیر اللہ نماز ظہر کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ سرگرداں چوک میں فیلڈر گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے لاشیں میران شاہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ہیں، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے،کیس کا کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں قبائلی عمائدین پر جان لیوا حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں سے جرگے کے نظام کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور شدت پسندی کے خلاف دس سال سے جاری جنگ میں زیادہ تر قبائلی عمائدین جن میں ملک اور مشران شامل ہیں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں