پشاور میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک اہل کار ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقے حیات آباد کے کارخانو مارکیٹ میں چیک پوسٹ کے قریب پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پشاور پولیس کے ہمراہ کارخانوں مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم شخص نے پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک راہگیر کے زخمی ہوگیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی گاڑی حیات آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک شرپسند افنے اس پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے شہر کی ناکہ بندی کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں