پاکستان طالبان پر اثر انداز ہونے میں اپنا کردار ادا کرے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا سیکریٹری خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ہے اور امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد اس کردار کو ادا کرے گا۔

انٹونی بلنکن نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا طالبان پر اثرو رسوخ میں اہم کردار ہے جو اسے ادا کرنا ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ طالبان قوت سے اس ملک پر قابض نہ ہوں، اور اس کا اثر و رسوخ ہے، اور اسے کردار ادا کرنا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یہ کردار ادا کرے گا۔

انٹونیو بلنکن نے کہا کہ امریکی انخلا کے دوران پوری دنیا افغانستان میں مظالم کی پریشان کن خبروں کو سن رہی ہے اور اس طرح کی اطلاعات یقینی طور پر پورے ملک کے لیے طالبان کے ارادوں کو بہتر قرار نہیں دیتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ ایسا افغانستان جو گزشتہ 20 سالوں کے بنیادی فوائد کا احترام نہیں کرے وہ بین الاقوامی برادری میں اکیلا ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں