افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، ایک پولیس گارڈ ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان شہر ہیرات میں واقع اقوام متحدہ کی ایک عمارت پر حملے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ اس مغربی افغان شہر کے بیرونی حصے میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے عمل کے دوران رواں برس مئی سے طالبان کی ملک بھر میں کارروائیوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس دوران طالبان نے ملک کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے، جن میں ہیرات صوبے کے متعدد اضلاع بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے لیے خصوصی عالمی مندوب ڈیبرہ لیونز نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں