لاہور سے القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے خفیہ آپریشن کر کے لاہور سے القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سے 4 دہشت گردوں کو گرفتا کر لیا ہے۔ دہشت گرد محمد فرحان، محمد ارشد اور مظہر عباس کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں نے لاہور کی ایک اہم سرکاری عمارت پر دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررکھی تھی۔

گرفتار ہونے والا چوتھا ملزم عطا الرحمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے اور لوگوں سے اپنی جماعت کیلئے فنڈز بھی اکٹھا کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدں اور ممنوعہ لڑریچر برآمد کیا گیا۔

چاروں دہشت گردوں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مختلف کاروائیوں میں سرگودھا اور میانوالی سے مختلف کالعدم تنظیموں کے 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے سات روز کے دوران 59 سرچ آپریشن کیے تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران 49 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تفتیش کے لیے 16 مشکوک فراد کو حراست میں لیا گیا۔ پنجاب میں محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کے خفیہ سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں