بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو دھماکے، 2 پولیس اہلکار ہلاک، 23 زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج ہونے والے دو دھماکوں میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھاکہ آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرینا چوک میں ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 12 اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

‏دوسرا دھماکا کوئٹہ سریاب روڈ پر سدا بہار ٹرمینل کے قریب ہوا جس میں پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے ایک ہندو ریڑھی بان کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں کرشن کمار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ دھماکے میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں