برکینا فاسو میں حملے کے دوران 12 فوجی ہلاک

اواگا دوگو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) برکینا فاسو کے شمال مشرقی علاقے میں گھات لگا کر کیے جانیوالے ایک حملے میں 12 فوجی مارے گئے ہیں۔

وزیر مواصلات اوسینی تمبورا نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ بوکل دی موہون کی بستی توینی کے گاؤں دونکو کے نزدیک ایک مشترکہ فوجی گروپ پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، مشترکہ فوجی گروپ میں زمینی فورسز بھی شامل تھیں۔

https://twitter.com/AFPAfrica/status/1424639463381250051?s=19

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 7 فوجی لاپتہ ہیں۔

یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ 7 لاپتہ فوجیوں کو تلاش کر لیا گیا ہے۔

2015 کے بعد سے برکینا فاسو میں سیکورٹی حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں، دہشتگردانہ حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں