افغان صدر اشرف غنی طالبان کے زیر محاصرہ شہر مزار شریف پہنچ گئے

کابل (ڈیلی اردو) افغان صدر اشرف غنی بدھ کے روز شمالی افغان شہر مزار شریف پہنچ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ اس وقت طالبان اس شہر پر قبضے کے لیے اسے محاصرے میں لیے ہوئے ہیں۔ حالیہ کچھ روز میں طالبان نے  افغانستان کے ایک چوتھائی صوبائی دارالحکومت اپنے قبضے میں لیے ہیں۔

اشرف غنی ایک ایسے وقت میں مزار شریف پہنچے ہیں جب طالبان نے گذشتہ شب بدخشان صوبے کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کیا ہے۔ جمعے کے روز سے اب تک یہ نواں اہم شہر ہے، جو طالبان کے قبضے میں جا چکا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ مزار شریف کے اس دورے میں اشرف غنی مقامی جنگی سرداروں عبدالرشید دوستم اور عطا محمد نور سے ملاقاتیں کریں گے۔ اگر طالبان مزار شریف پر قبضہ کر لیتے ہیں، تو یہ کابل حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا اور ملک کے تمام تر شمالی حصے کا کنٹرول کھونے کے مترادف ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں