بلوچستان: کوہلو میں یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

کوہلو (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں میں سکیورٹی اداروں نے جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابرہیم بنگلزئی نے لیویز لائن کوہلو میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان فرنٹیئر کور اور نے لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے پیشی میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایم 25 گن ایک عدد، ایم 25 روند 312 عدد، 12.7 کے روند 2300 عدد، 70 عدد روند 60 ایم ایم، 70 عدد فرنٹ فیوز، 60 عدد ایم ایم، 70 عدد بیک پرائمر فیوز 60 ایم ایم، آر پی جی 7 کے 6 عدد روندز، آر پی جی 7 فیوز کے 6 عدد، بارودی مواد کے 68 پیکٹ اور 2 عدد دھماکہ خیز مواد اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

دہشت گردوں نے یہ اسلحہ گولہ بارود جشن آزادی کے موقع پر بلوچستان میں تخریب کاری کے استعمال کرنا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر لیویز پولیس اور ایف سی کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کامیاب کاروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لئے ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں