جاسوسی کا الزام: چین میں کینیڈین شہری کو 10سال قید کی سزا

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کینیڈین شہری کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

چین کی عدالت نے کینیڈین شہری مائیکل اسپیور کو یہ سزا جاسوسی اور ملکی راز چرانے کی کوشش کے الزامات میں سنائی ہے۔

کینیڈا اور امریکا کی جانب سے اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اس عدالتی فیصلے کو ’ناقابل قبول‘ اور ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈین شہری کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں