کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشتگروں کو گرفتار کرکے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائرز برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں، دونوں دہشتگردوں نے افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں، گرفتار دہشتگرد اغواء برائے تاوان سمیت متعداد وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار دہشت گرد تاج ولی ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر قاری قیوم کے اکسانے پر سال 2009 میں تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوا اور مختلف اوقات میں افغانستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

دہشت گرد امیر زادہ عرف مخلص کے نام سے ہوئی اور اس نے ٹی ٹی پی میں 2001 میں شمولیت اختیار کی۔امیر زادہ کے ساتھیوں میں جہاد یار، امین جاناں، ملا عثمان عرف ام سلامہ، عبداللہ عرف ملا،میر رحمان عرف حاجی اور فضل رحمان عرف ابو خالد شامل تھے۔دیگرملزمان سیکورٹی فورسز کے ساتھ مختلف آپریشنز میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

دہشتگرد حال ہی میں افغانستان سے آئے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں