یوم عاشور: وفاقی حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

9 اور 10 محرم کو تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہنے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؑ کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمان واقع کربلا کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

یومِ عاشور ہر سال اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے کی 10 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے 10 محرم کو یومِ عاشور بھی کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں