لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

لاہور (اے ڈی شہزاد) صوبہ پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے اہلکار نے مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کردی۔ کندھے اور ٹانگ پر گولی لگنے سے پولیس اہلکار رمضان شدید زخمی ہوگیا۔ اسے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسا۔ پولیس نے مفرور مشکوک افراد کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بھاٹی گیٹ پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے سیف سٹی اور قریبی عمارتوں پر لگے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 40 سالہ کانسٹیبل محمد رمضان شکرگڑھ نارووال کا رہائشی تھا، جس نے 2005 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس میں شمولیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں