فوج ملک کا دفاع کرے، عوام شانہ بشانہ ہونگے: مولانا فضل الرحمٰن

لاڑکانہ( ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فوج ملک کا دفاع کرے عوام شانہ بشانہ ہونگے۔

ہندوستان خطے کا بڑا جمہوری ملک ہونے کے باوجود بیوقوفی کررہا ہے،جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ بار ایسوسی کے صدر اطہر عباس سولنگی کی قیادت میں سینئر وکلا کے وفد سے ملاقات اور لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ او آئی سی اسلامی دنیا کا غیر مؤثر ترین فورم ہے، سرزمین وطن کے دفاع کیلئے پاک وطن کی افواج کو یہ اطمینان و یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پوری قوم انکی پشت پر ہے دفاع وطن ہماری اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں